14.4 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای ہنڈرڈ...

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 756.91 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 112743.80 پوائنٹس پر بند ہوا

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 756.91 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 112743.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 206851125 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 11.33 ارب روپے تھی۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 429 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 121 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 150 کمپنیوں کے حصص میں کمی اور 58 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ورلڈ کال ٹیلی کام کے 12563739 حصص، سٹی فارما کے 12282173 اور پاک انٹرنیشنل بلک کے 10341268 حصص کا لین دین ہوا۔

- Advertisement -

یونی لیور پاکستان فوڈ لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 61.32 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ محمود ٹیکسٹائل ملز کے حصص کی قیمت میں سب سے بڑی 42.52 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568661

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں