اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 545.26 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 105104.33 پوائنٹس پر بند ہوا جو نیا ریکارڈ ہے۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 467 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،258 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،180کی قیمتوں میں کمی اور 29 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 188.25 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 32554.14 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1846.84 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 156279.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 11.61 ارب روپے کے سودے طے پائے۔
گزشتہ روز 1749.31 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 50.41 ارب روپے تھی۔ ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 257531069حصص،سینئرجیکو پاکستان کے 213200271 حصص اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 89650764 حصص کا لین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بڑھ کر 48.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔