اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1881.18 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 117008.08 پوائنٹس پر بند ہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ مجموعی طور پر 461 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،258 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،160 کی قیمتوں میں کمی اور 43 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردودبدل نہیں ہوا، کا روباری سرگرمیوں کے دوران 956.27 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 46.44 ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 682.43 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 36864.83 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2733.62 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 181369.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 11.090 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روز سینرجیکو پاکستان کے 71999946 حصص، پاکستان انٹرنیشل بلک ٹرمینل کے 62831962 حصص اور بینک آف پنجاب کے 45412470 حصص کا لین دین ہوا۔
فرسٹ پر وڈنشل مضاربہ،ایسکورٹ انویسٹمنٹ بینک اور اتفاق آئرن لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیش کا حجم بڑھ کر52.7 ارب ڈالر(14.66 ٹریلین روپے) ہو گیا۔