پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو روز کی مندی کے بعد تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس نے ایک بار پھر 82 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو روز کی مندی کے بعد تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس نے ایک بار پھر 82 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی

113

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو روز کی مندی کے بعد بدھ کو تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک بار پھر 82 ہزار پوائنٹس کی حد کو پار کر لیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 764.27 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد82247.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،248 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،126 کی قیمتوں میں کمی اور 63 کمپنیوں کے حصص میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 422.16 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 18.38 ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 218.86 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد26121.40 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 686.48 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد127353.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 12.50 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

گزشتہ روز کوہ نور سپننگ ملز کے 51829489 حصص، ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 29716479 حصص اور پیس پاکستان لمیٹڈ کے 25434647 حصص کا لین دین ہوا۔ فرسٹ کیپٹل سکیورٹیز کارپوریشن، فرسٹ کیپٹل ایکویٹیز اور پیرامائونٹ سپننگ ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں، مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بڑھ کر 38.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔