- Advertisement -
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 628.86 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 48 ہزار 864 پوائنٹس تک گر گیا۔ کاروبار کے آغاز پر 456 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 205 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 236 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
- Advertisement -