پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں تیزی کانیاریکارڈقائم

91
سٹاک ایکسچینج

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوعیدالفطر کی تعطیلات سے ایک روزقبل کاروبارمیں تیزی کانیاریکارڈقائم ہوا اورکے ایس ای 100 انڈکس 694.73 پوائنٹس (1 فیصد) کے اضافہ کے بعد70314.71 پوائنٹس پربندہوئی۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 341 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 156 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 15 کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہو۔

مارکیٹ میں مجموعی طوپر38 کروڑ، 93 لاکھ، 96ہزار، 548 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 17.27 ارب روپے تھی۔ گزشتہ روز ورلڈکام ٹیلی کام لیمیٹڈ کے تین کروڑ، 43 لاکھ، 72 ہزار807 حصص، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے دوکروڑ، 78 لاکھ، 19 ہزار اورپی آئی اے کے 1 کروڑ، 90 لاکھ، 39ہزارحصص کالین دین ہوا۔