اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 807.42پوائنٹس کے اضافہ کے بعد86057.51پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر443کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 268کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،123کی قیمتوں میں کمی اور52کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طورپر474.94ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 19.65 ارب روپے تھی، فیوچرٹریڈنگ کے تحت 9.291ارب روپے کالین دین ہوا۔کے ایس ای 30انڈیکس 241.27پوائنٹس کے اضافہ کے بعد27044.31پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1623.68پوائنٹس کے اضافہ کے بعد130892.66 پوائنٹس پربندہوا۔گزشتہ روزکوہ نور سپننگ ملز کے 59101441 حصص، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل 27872708 حصص اورفلائنگ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے 18493294حصص کالین دین ہوا، کالونی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ،کوہ نورسپننگ ملزاورایس جی پاورلمیٹڈسرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 40.7 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔