اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پربھی تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 571.75پوائنٹس کے اضافہ کے بعد94763.64پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر473کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،204کی قیمتوں میں کمی اور65کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔893.17ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 30.81ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30انڈیکس 209.04پوائنٹس کے اضافہ کے بعد29410.12پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 895.11پوائنٹس کے اضافہ کے بعد144543.26پوائنٹس پربندہوا۔
فیوچرٹریڈنگ کے تحت 7.51 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روزورلڈکال ٹیلی کام کے 77999077حصص، فوجی فوڈزلمیٹڈ70721702 حصص اورحیسکول کے 55501231حصص کالین دین ہوا۔پاکستان پی وی سی لمیٹڈ،فوجی فوڈز لمیٹڈ،اورکوئٹہ ٹیکسٹائل ملزسرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔