اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 2 ہزار 529پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
پیر کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 1172پوائنٹس کے اضافہ سے ایک لاکھ 2 ہزار 529پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔ یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور مارکیٹ میں مثبت سرگرمیوں کا مظہر ہے۔