پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان

152
Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):شرح سود میں کمی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان رہا، بنچ مارک 100 انڈیکس 2 ہزار 75 پوائنٹس اضافہ سے ایک لاکھ 16 ہزار کی نئی حد بھی عبور کرگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1867 پوائنٹس اضافہ پر بند ہوا۔

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 200 بیس پوائنٹس کی کمی کردی، شرح سود 2 فیصد کمی سے 13 فیصد ہوگی۔ پی ایس ایکس کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا۔

پیر کو کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1867 پوائنٹس یا 1.63 فیصد اضافہ سے ایک لاکھ 16 ہزار 169 کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ ایک لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔مرکزی بینک جون کے بعد سے چار وقفوں میں شرح سود کو 22 فیصد سے کم کر کے 15 فیصدپر لے آیا ہے جو نومبر میں 78 ماہ کی کم ترین سطح 4.9 فیصد پر پہنچ گیا تھا۔