پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست مثبت رجحان

135
Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروبار کے آغاز پر زبردست مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ۔ 100 انڈیکس میں 2349 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,11,862 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور معاشی حالات میں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔