پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرمندی کا رجحان

101
Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرمندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار907پوائنٹس پر آ گیا۔

جمعرات کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیااو ر کے ایس سی 100 انڈیکس 1319پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ15 ہزار907پوائنٹس پر آ گیا۔