پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 85 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

97
Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی کا روبار میں تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے 85 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد کو بھی عبور کر لیا ۔کے ایس ای 100 انڈیکس 753.68 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد85663.97 پوائنٹس پر بند ہوا جو سٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی بلندترین سطح ہے۔مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،193 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،192 کی قیمتوں میں کمی اور 61 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 506.56 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 33.049 ارب روپے تھی،کے ایس ای 30 انڈیکس 243.69 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 27441.12 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 421 پوائنٹس کی کمی کے بعد 130289.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.54 ارب روپے کا لین دین ہوا۔گزشتہ روز حب پاور کمپنی کے 45845448 حصص، پی پی ایل 21544867 کے حصص اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 21345096 حصص کا لین دین ہوا۔ فرسٹ النور مضاربہ،ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری اور کالی کو رپ لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں، مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بڑھ کر40.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔