پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1057پوائنٹ اضافے کے ساتھ 70ہزار677 پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

163
سٹاک ایکسچینج

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1057پوائنٹ اضافے کے ساتھ 70ہزار677 پوائنٹ کی نفسیاتی حد سے آگے چلا گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

منگل کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان رہا جو 1057پوائنٹس اضافے س70 ہزار 677 پوائنٹ کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز 69 ہزار 619 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔