پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بہترین پرفارمنس پی ڈی ایم کےبیانیےکی موت ثابت ہوئی، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

60
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےسیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج 2.5 سال کی بلند ترین سطح 43766 پوائنٹس پر پہنچ گئی ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بہترین پرفارمنس پی ڈی ایم کےبیانیےکی موت ثابت ہوئی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج 2.5 سال کی بلند ترین سطح 43766 پوائنٹس پر پہنچ گئی ہے، 73.07 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 76 ارب 63 کروڑ 93 دولاکھ روپے بڑھی، کورونا کے باعث جہاں سپر پاورز معاشی غیر استحکام کا شکار ہوئیں وہیں پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور عمران خان کےوژن کیوجہ سے نہ صرف کورونا کو ہرایابلکہ صنعتوں کےکھولنےسےغریب کو روزگاربھی فراہم ہوا اورنئےکاروباربھی شروع ہوئے، سٹاک ایکسچینج کی بہترین پرفارمنس پی ڈی ایم کےبیانیےکی موت ثابت ہوئی۔