پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 734 پوائنٹس کا اضافہ،69 ہزار 143 پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

160
Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 734 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 69ہزار 143 پوائنٹ کی نفسیاتی حد سے آگے چلا گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ پیر کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان رہا جو 734پوائنٹس اضافے سے69 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا۔