کراچی۔2 استمبر(اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکس چینج میںبدھ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید 457.59 پوائنٹس کے اضافے سے41834.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجبکہ66.11 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمائے میں91ارب 83کروڑ13لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت10.22فیصد زائد رہا ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوکاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری یکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی کا رجحان رہا اورنڈیکس41400،41500،41600،41700،41800،41900پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔ بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب41900پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 457.59فیصد اضافے سے 41834.85پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس161.65پوائنٹس کے اضافے سے17938.02پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس354.33پوائنٹس کے اضافے سے29477.19پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس771.12پوائنٹس بڑھ کر66831.65 پر بند ہوا۔ بدھ کے روز425کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں281کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 130میں کمی اور14میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر91ارب 83کروڑ12لاکھ68ہزار646روپے اضافے سے 77کھرب84ارب95کروڑ94لاکھ7ہزار883روپے پر پہنچ گیا ۔ نمایاںکاروباری سرگرمیاںکے الیکٹرک،پی ٹی سی ایل،پاک انٹرنیشنل بلک،حیسکول پیٹرول،ٹی آر جی پاکستان لمٹیڈ،پاک الیکٹران،پاورسیمنٹ،یونٹی فوڈز لمٹیڈکے شیئرز میں رہیں۔ حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاو¾ کے لحاظ سے نیسلے پاکستان165.50روپے کے اضافے سے6310روپے اوررفحان میظ 49روپے کے اضافے8249روپے ہوگئی جب کہ پریمیئر شوگر 48.56روپے کی کمی598.93روپے اورسیپ ہائر فائبر40روپے کی کمی سے760 روپے ہوگئی۔