پاکستان سٹیزن پورٹل حکومت کا انقلابی قدم ہے، عوامی مسائل حل ہونگے، شہریوں کا خیرمقدم

128

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) جڑواں شہروں کی عوام نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ”پاکستان سٹیزن پورٹل“ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایپ سے شہریوں کی شکایات براہ راست وزیراعظم کو موصول ہو سکیں گی، سرکاری دفاتر اور وزارتوں سے متعلق شکایات کا فوری حل ممکن ہو سکے گا۔ منگل کو ”اے پی پی“ کے سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی طرف سے سرکاری دفاتر وزارتوں اور عام شہریوں کی شکایات کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح خوش آئند ہے۔ اس سے اداروں کی کارکردگی بڑھے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔