
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹیزن پورٹل نے کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی شکایات اور حل سے متعلقہ اعداد و شمار جاری کردیئے، 13,430شکایات رپورٹ ہوئیں جن میں سے 95فیصد نمٹائیں گئیں،پچھلے تین سالوں میں مسیحی برادری کے 10,700 افراد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہوئے،جن میں 1300 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔
ہفتہ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر13,430شکایات رپورٹ ہوئیں جن میں سے 95فیصد نمٹائیں گئیں،حل شدہ شکایات کے تناظر میں 6664 افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر پورٹل کی خدمات پر اظہار اطمینان کا تناسب 50 فیصد رہا،سب سے زیادہ 2366 شکایات بجلی و توانائی کے شعبہ سے متعلق موصول ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق میونسپل سروسز کی شکایات 2031 تھیں،مسیحی برادری صحت انصاف کارڈ کی سہولت پر 100فیصد مطمئن ہے۔رپورٹ کے مطابق مسیحی برادری کسان و زراعت سے 90 فیصد،آڈیٹر جنرل سے 79 فیصد مطمئن ہے،سٹیٹ لائف سے 75فیصد،اور نادرا سے72 فیصد اطیمنان کااظہارکیا۔
رپورٹ کے مطابق تمام اقلیتی برادری کے 24,532 افراد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہو چکے ہیں،جن کی 95 فیصد شکایات نمٹائیں جا چکی ہیں۔