اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی ( پی ایس او )کے بورڈ کی تشکیل نو کردی گئی جس کی مدت 3 سال ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کے سربراہ ظفر عثمانی ہوں گے اور بورڈ 10 ارکان پر مشتمل ہوگا۔ بورڈ میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ اس کے سرکاری ارکان میں وزارت خزانہ، وزارت پٹرولیم کے جوائنٹ سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرل پیٹرولیم کنسیشنز، وفاقی سیکرٹری بجلی اور او جی ڈی سی ایل اور پی ایس او کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی شامل ہو ں گے۔