پاکستان سٹیٹ آئل کےساتھ معاملات طے پاگئے، آئندہ چند روز میں ایندھن کے فراہمی بتدریج بڑھنا شروع ہوجائے گی، ترجمان پی آئی اے

64
PIA

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)اور پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مابین معاملات طے پاگئے، آئندہ چند روز میں ایندھن کے فراہمی بتدریج بڑھنا شروع ہوجائے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق پی آئی اے اور پی ایس او کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں، آئندہ چند روز میں ایندھن کے فراہمی بتدریج بڑھنا شروع ہوجائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ایندھن کے قلت کے باعث متاثرہ پروازوں کا شیڈول معمول پر آنا شروع ہوجائے گا، معاملات طے پانے کے لئے پی ایس او کی اعلی انتظامیہ نے تعاون کیا ہے۔