پاکستان سپر لیگر (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا رہا

88
APP75-17 KARACHI: March 17 - Famous singer Abrar-ul-Haq performs at the closing ceremony and music concert during final of Pakistan Super League (PSL) 2019 played between Peshawar Zalmi and Quetta Gladiators at National Stadium. APP photo by Syed Abbas Mehdi

کراچی۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا رہا اور ایک اندازے کے مطابق اسٹیڈیم میں 35 ہزار تماشائی موجود تھے جو دونوں ٹیموں کی اچھی پرفارمنس سے محظوظ ہوتے رہے۔ سب سے بڑی بات یہ تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سیکورٹی فورسز نے اتنے اچھے انتظامات کئے تھے کہ پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 میچوں کے انعقاد میں کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ دونوں ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سمیت دیگر ٹیموں کے کرکٹرز نے یہاں پرامن اور خوشگوار ماحول میں کرکٹ کھیلی اور شائقین نے بھی انہیں خوب دل کھول کر داد دی۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر بہت اچھے انتظامات تھے اور لوگ آزادی سے آمد ورفت جاری رکھے ہوئے تھے۔ پی ایس ایل کراچی میں ایک فیسٹیول کی حیثیت اختیار کر گیا تھا۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور عمارتوں کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور تقریباً تمام 8 میچوں میں تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد نے اسٹیڈیم میں آکر میچز کو دیکھا۔