پاکستان سپر لیگ ،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانے والا اہم میچ بارش کی نذر

126
Pakistan Super League
Pakistan Super League

راولپنڈی ۔2مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے نویں ایڈیشن میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانے والا اہم میچ بارش کی نذر ہو گیا ، دونوں ٹیموں کو ایک ، ایک پوائنٹ مل گیا ۔ ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول میچ میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث ٹاس تک نہ ہو سکا، بارش رکنے کے بعد آؤٹ فیلڈ سے کور ہٹایا گیا مگر کچھ دیر بعد بارش دوبارہ شروع ہو گئی اور میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، مسلسل 6 میچوں میں شکست کے بعد لاہور قلندرز نے میگا ایونٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا جبکہ پشاور زلمی کے پوائنٹس کی تعداد 7 ہو گئی ہے ۔