27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سپر لیگ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی ،پی سی بی

پاکستان سپر لیگ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی ،پی سی بی

- Advertisement -

راولپنڈی۔7مئی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی اور آج کا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹاس رات 7 بج کر 30 منٹ پر ہو گا جبکہ میچ کا آغاز 8 بجے کیا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ایلیمنیٹر سمیت پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔ راولپنڈی سٹیڈیم میں دوسرا میچ (کل) بروز جمعرات کو کھیلا جائے گا

جس میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس کے اگلے روز یعنی 9 مئی کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ 10 مئی کو ایک اہم میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کراچی کنگز سے ہو گا۔ لیگ مرحلے کا آخری میچ 11 مئی کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

پی ایس ایل 10 کا ایلیمنیٹر میچ 13 مئی کو راولپنڈی میں منعقد ہو گا۔ اس کے بعد پلے آف میچز اور فائنل لاہور کے تاریخی قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے جہاں چیمپئن ٹیم کا فیصلہ ہو گا۔ پلے آف میچز 14 اور 16 مئی کو جبکہ فائنل 18 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593783

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں