پاکستان سپر لیگ فور، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان ایلیمنیٹر میچ(آج)کھیلا جائے گا

79

کراچی۔ 13 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں (کل) جمعرات کو ایلیمنیٹر میچ کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان فتح سمیٹنے کے لئے پرعزم ہیں۔ بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر دونوں ٹییموں نے اہم میچ کے لئے ٹریننگ کی۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اسلام آباد یونائٹڈ سے پہلے بھی بہت مقابلہ ہوا ہے حریف ٹیم زیادہ جیتی ہے لیکن اس مرتبہ ہماری باری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیم کا یہ ہوم گراونڈ ہے ، امید کرتے ہیں کہ بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ مقابلے دیکھنے کے لئے آئیں گے اور ہمیں سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ جتنا زیادہ ہمیں سپورٹ کریں گے اس کا فائدہ ہوگا اور ہم بھی انہیں مایوس نہیں کریں گے۔