پاکستان سپر لیگ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

72
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کو ملتوی کردیا گیا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کو ملتوی کردیا گیا

دبئی ۔ 15 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن میں (آج) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ لیگ میں (آج) ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ اس سلسلے میں پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموںکے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور انٹرنیشنل کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کےلئے کوشیاں ہے ۔ 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزما ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔ لیگ میں شریک ہر ٹیم 10، 10 میچز کھیلیں گی جن میں سے ٹاپ فور ٹیمیں ناک آﺅٹ مرحلے تک رسائی حاصل کریں گی۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔