27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سپر لیگ میں (آج) دو میچ کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ میں (آج) دو میچ کھیلے جائیں گے

- Advertisement -

دبئی ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں (آج) ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ یو اے ای میں جاری میگا ایونٹ کا چوتھا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی کی ٹیم ڈیرن سیمی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، کامران اکمل، ڈوئن سمتھ، محمد حفیظ اور کرس جورڈن شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی اور اسے سیموئل بدری، اینڈرے رسل، شاداب خان اور محمد سمیع کی خدمات حاصل ہیں۔ لیگ کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض برینڈن میک کلم انجام دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=90698

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں