راولپنڈی۔2مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کل جمعہ کو کھیلا جائے گا ، میچ شام سات بجے شروع ہو گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کل جمعہ کو لیگ کے 19 ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، اسلام آباد کی ٹیم مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، اس ٹیم میں کولن منرو ، ایلیکس ہیلز ، حسن علی ، راسی وان ڈر ڈوسن اور رحمان اللہ گرباز جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں ، کراچی کنگز کو آل راؤنڈر عماد وسیم لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں شعیب ملک ، محمد عامر ، بین کٹنگ ، عمران طاہر ، میتھیو ویڈ جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ،
اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔