پاکستان سپر لیگ میں ( کل) واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا

151

راولپنڈی۔6مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ( کل) جمعرات کو واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ میچ شام 7 بجے شروع ہو گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جمعرات کو لیگ کے 24 ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ کولن منرو ، ایلیکس ہیلز ، نسیم شاہ ، عماد وسیم ، جورڈن کوکس اور فہیم اشرف جیسے تجربہ کار کھلاڑی اس ٹیم کا حصہ ہیں ۔

کراچی کنگز کو شان مسعود لیڈ کریں گے ، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شعیب ملک ، جیمز ونس ، حسن علی ، ٹم سیفرٹ ، بلیسنگ مزرابانی اور محمد نواز شامل ہیں ، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔