پاکستان سپر لیگ میں ( ہفتہ کو) دو میچ کھیلے جائینگے

56

دبئی۔ 2 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ یو اے ای میں جاری میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا 13واں میچ ہفتہ کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا اسی روز کا دوسرا اور لیگ کا 14واں میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔