دبئی ۔ یکم مارچ(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن میں ہفتہ اور اتوار کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا، لیگ میں دو دن آرام کے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں ہفتہ اور اتوار کو آرام کے دن ہیں اور دو دن آرام کے بعد لیگ میں 4 مارچ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں 4 مارچ کو پہلا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اسی روز کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور انٹرنیشنل کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں ہیں۔