پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور میں (کل) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

78
پی ایس ایل کے 6 ایڈیشنز میں شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے

ابوظہبی ۔ 4 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے چوتھے مرحلے میں (کل) منگل کو ابوظہبی میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔ پشاور زلمی کی ٹیم 5 فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ تفیصلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر پی ایس ایل فور میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دبئی اور شارجہ میں شاندار مقابلوں کے بعد اب ابوظہبی میں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہو گئی ہے۔ پی ایس ایل کے چوتھے مرحلے میں (کل) منگل کو ابوظہبی دو میچ کھیلے جائینگے ۔ اس سلسلے میں (کل) منگل کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔ پشاور اور کوئٹہ کے درمیان میچ میں دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن کیلئے کوشش کریں گے۔