پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے پانچویں مرحلے کا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا

99
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کو ملتوی کردیا گیا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کو ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے پانچویں اور آخری مرحلے کا پہلا میچ (کل) ہفتہ کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات سات بجے برق قمقموں کی روشنی میں شروع ہوگا۔ تفیصلات کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کر پی ایس ایل میں شرکت کرینگے۔دبئی اور شارجہ اور ابوطہبی میں شاندار مقابلوں اور 5 مارچ کو متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر پی ایس ایل فور میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد اب پاکستان میں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہونے کو ہے۔ پی ایس ایل کا پانچواں اور آخری مرحلہ آج ہفتہ سے پاکستان کی سرزمین پر شروع ہوگا جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گیئں ہیں۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ پی ایس ایل میں دو دن آرام کے بعد پانچویں اور آخری مرحلے کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی رات سات بجے برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل میچ 17 مارچ کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔