راولپنڈی۔8مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے نویں ایڈیشن میں اب تک ہونے والے میچوں میں ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ، پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ،
ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے پلے آف میں جگہ بنا لی ہے ، پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل 9 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، میگا ایونٹ میں اب تک ہونے والے مقابلوں میں ملتان سلطانز کی ٹیم 8 میچ کھیل کر 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے ، پشاور زلمی 9 میچ کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ،
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 ، 9 پوائنٹس ہیں تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر ہے ، کراچی کنگز 8 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز 8 میچ کھیل کر 3 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔