پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیمیں کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کا باعث بن رہی ہیں

161

لاہور۔30 جنوری (اے پی پی ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیمیں کرکٹ کے کھیل میں نیا ٹیلنٹ فراہم کرنے کےلئے اہم کردار ادا کررہی ہیں جس کی مثال لاہور قلندرز کا رائزنگ سٹارز پروگرام ہے جس سے کرکٹ کے کئی ستارے سامنے آئے، ان ستاروں میں ایک نام فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کا بھی ہے، پنجاب کے ایک چھوٹے شہر ننکانہ کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے محمد عرفان پاکستان سپر لیگ میں دھاک بٹھانا چاہتے ہیں، بائیں ہاتھ کے دراز قد فاسٹ باﺅلر محمد عرفان پنجاب بھر میں ہونے والے لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رائزنگ سٹارز کی دریافت ہیں، محمد عرفان جونیئر کا تعلق ننکانہ صاحب کے محنت کش گھرانے سے ہے لیکن کرکٹ محمد عرفان کا جنون ہے اور وہ اسی میں نام کمانا چاہتے ہیں