22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سپر لیگ کے اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل شروع

پاکستان سپر لیگ کے اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل شروع

- Advertisement -

راولپنڈی۔27اگست (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد فرنچائزز اور کمرشل رائٹس کی مالیت کا تعین کرنا ہے۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی قدر کا تخمینہ بھی اسی عمل کے ذریعے لگایا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے ای وائے مینا کو ویلیوایشن کا کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے جو پانچ ہفتوں میں مکمل کیا جائے گا۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن کا یہ عمل شفافیت اور میرٹ پر مبنی فیصلوں کی ضمانت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی نمایاں لیگز میں اپنی جگہ بنا چکی ہے اور یہ اقدام لیگ کی ترقی اور استحکام کے لیے اہم ثابت ہو گا۔ سلمان نصیر نے مزید کہا کہ ویلیوایشن کے نتائج مستقبل کے اسٹریٹجک فیصلوں میں رہنمائی فراہم کریں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں