پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اہم میچ میں کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے

164
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اہم میچ میں کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے

راولپنڈی۔7مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اہم میچ میں کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے ، فاتح ٹیم نے 151 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، شاداب خان نے 34 اور آغا سلمان نے 33 رنز بنائے

، فہیم اشرف کو 2 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ، کیرن پولارڈ 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے

، دیگر بیٹرز میں جیمز ونس 29 اور ٹم سیفرٹ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے ، کپتان شان مسعود 10 ، شعیب ملک ایک ، محمد نواز 5 اور عرفان خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 اور فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

، شاداب خان 34 ، آغا سلمان 33 ، حیدر علی (ناٹ آؤٹ) 26 اور ایلیکس ہیلز 18 رنز بنا کر نمایاں رہے ، کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے تین جبکہ بلیسنگ مزرابانی اور زاہد محمود نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، فہیم اشرف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔