اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ 10 میں کل(ہفتہ کو) واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
لیگ کے 23 ویں میچ میں جمعہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں قذافی کرکٹ سٹیڈیم،لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں میتھیوشارٹ،کولن منرو،راسی وین ڈیر ڈوسن،جیسن ہولڈر،حیدرعلی،سلمان آغا،عمادوسیم،حنین شاہ اور اعظم خان شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لیگ میں 6 میچز میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر سعود شکیل کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں مارک، چیپمین ،ریلی روسو،فن ایلن، حسن نواز،فہیم اشرف،شعیب ملک،حسیب اللہ خان،کوسل مینڈس،ابراراحمد،محمد عامر،سین ایبٹ اور کائل جیمیسن شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 4 میچز میں فتح نصیب ہوئی جبکہ دو میں شکست ہوئی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591032