34.8 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سپر لیگ 10 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو...

پاکستان سپر لیگ 10 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی

- Advertisement -

راولپنڈی۔18مئی (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ سیزن10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ حسن نواز نے آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو شاندار فتح دلا دی۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ خواجہ نافع نے 26 گیندوں پر 51 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

حسن نواز کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اٹھائیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ سلطانز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، محمد رضوان 4 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

- Advertisement -

اس کے بعد اوپنر یاسر خان اور جہانزیب سلطان نے ذمہ داری سے اننگز کو آگے بڑھایا اور 52 رنز کی شراکت قائم کر کے سکور 64 تک پہنچا دیا۔ جہانزیب سلطان 25 رنز بنا کر عثمان طارق کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ یاسر خان نے 25 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں عثمان طارق نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ہمایوں الطاف 16 رنز بنا کر خرم شہزاد کا شکار بنے۔ طیب طاہر نے 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے،

انہیں بھی عثمان طارق نے آئوٹ کیا۔ محمد عامر برکی نے 21 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آخری اوورز میں شاہد عزیز نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر سکور کو مضبوط بنایا۔ ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق نے 3 جبکہ محمد وسیم، ابرار احمد، فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 فلک شگاف چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ خواجہ نافع نے بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 26 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ کپتان سعود شکیل 18، اوشکا فرنینڈو 7، دنیش چندیمل 17، دانش عزیز صفر، فہیم اشرف 16، محمد وسیم ایک اور ابرار احمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598456

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں