اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی کھیلوں کے مقابلے 12 اگست سے شروع ہونگے، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ نے بتایا کہ مقابلوں میں کبڈی ، فٹ بال اور ہاکی شامل ہیں، ہاکی میچ 12 اگست کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں ، فٹ بال میچ 13 اگست کو جناح سٹیڈیم میں جبکہ کبڈی مقابلہ 14 اگست کو جناح سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میچز کے انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور پر ہیں۔