اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن آزاد کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، کبڈی میں پاکستان گرین، ہاکی میں پی ایس بی الیون اور فٹ بال میں اسلام آباد گرلز ٹیم کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی ہے، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ راجہ نادر علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے …
پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن آزاد کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے منعقد
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن آزاد کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، کبڈی میں پاکستان گرین، ہاکی میں پی ایس بی الیون اور فٹ بال میں اسلام آباد گرلز ٹیم کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی ہے، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ راجہ نادر علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل سید حبیب شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد بھی موجود تھے، جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے کبڈی میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 25 کے مقابلے میں 35 پوائٹس سے ہرا دیا، نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی کے میچ میں پی ایس بی الیون نے اسلام آباد الیون کو 3-2 گول سے شکست دی جبکہ جناح سٹیڈیم میں فٹ بال میچ میں اسلام آباد گرلز الیون نے پی ایس بی کوریا الیون کو 5-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔









