- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے ساوتھ ایشیاءریجنل کوالیفائنگ ایونٹ آف آئی ٹی ایف ایشین انڈر12 اورچیمپین شپ کے لئے تین رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ بدھ کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے لئے جن کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا ہے ان میں محمد حیدر علی رضوان، احتشام ہمایوں اور محمد حسنین علی رضوان شامل ہیں۔ ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں کا انتحاب تین روزہ ٹرائلز کے بعد کیا۔ ٹرائلز میں 10 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے تین باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا۔ ایونٹ 12 سے17 مئی تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں عظیم خان بطور ناں پلین کیپٹن ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=141913
- Advertisement -