37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سکواش فیڈریشن کا اسلام آباد میں تربیتی کیمپ جاری رکھنے کا...

پاکستان سکواش فیڈریشن کا اسلام آباد میں تربیتی کیمپ جاری رکھنے کا فیصلہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 26جون(اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن نے ملک میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پورا سال تربیتی کیمپ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ملک میں سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان اور جان شیر خان کی طرح باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے کیلئے فیڈریشن نے قومی کیمپ محدود مدت کی بجائے پورا سال لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے اہم مقابلوں سے قبل سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ لگائے تھے لیکن اب فیڈریشن نے سارا سال تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=10033

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں