پاکستان سکواش فیڈریشن کی 45ویں سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر منتخب

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کی 45ویں سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس بدھ کو ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو صدر پاکستان سکواش فیڈریشن منتخب کیا گیا۔ سکواش کے عظیم کھلاڑیوں جہانگیر خان، جان شیر خان اور قمر زمان کے علاوہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشنز اور پاکستان سپورٹس بورڈ …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کی 45ویں سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس بدھ کو ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو صدر پاکستان سکواش فیڈریشن منتخب کیا گیا۔ سکواش کے عظیم کھلاڑیوں جہانگیر خان، جان شیر خان اور قمر زمان کے علاوہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشنز اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ممبران نے بھی اس میں شرکت کی۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق جنرل کونسل ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور سکواش کے کھیل کی ترویج کےلئے پاک فضائیہ اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ پاکستان میں سکواش کے بین الاقوامی مقابلوں کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبائی سکواش ایسوسی ایشنز اور دوسرے ممبران کو سکواش کے کھیل کو ترقی دینے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنے کھیل پر توجہ دیتے ہوئے اپنی جسمانی اور ذہنی استعداد کو بھی بڑھائیں۔