پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں 8مرد کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

178
Pakistan Squash Federation
Pakistan Squash Federation

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں 8مرد کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ منگل کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں مرد ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ مقابلوں میں طیب اسلم نے نور زمان کو 11-1 ، 11-9 اور 11-9 سے شکست دی. محمد فرحان ہاشمی نے ظاہر شاہ کو 11-2، 11-7،اور11-7 سے ہرا دیا۔ اسرار احمد نے سید علی بخاری کو 11-8، 11-5 اور 11-7 سے مات دی. وقاص محبوب نے فرحان محبوب کو 11-8، 11-9اور 11-7 سے شکست دیدی۔ عماد فرید نے محمد بلال کو 9-11، 11-7، 11-8اور 11-2 سے ہرا دیا۔ فرحان زمان نےحارث قاسم کو 11-7، 11-4اور 11-8 سے مات دی۔ ناصر اقبال نے دانش اطلس خان کو 11-2، 12-10اور 11-5 سے شکست دی جبکہ عاصم خان نے ذیشان زیب 11-7، 11-7،اور11-7 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔خواتین ایونٹ کے پہلے راؤنڈ مقابلوں میں آمنہ فیاض زینب خان کو 11-7 ، 7-11 ، 11-7 اور 11-4 سے شکست دی۔ انعم مصطفیٰ عزیز نے ایلسا عمران کو 12-10، 11-6 اور11-4 سے مات دے دی۔ صائمہ شوکت نے نور العین اعجاز کو 11-4، 11-9اور 14-12 سے ہرا دیا. مدینہ ظفر نے نورینہ شمس کو 11-3، 11-5 اور11-3 سے ہرا دیا۔ مقدس اشرف نے ایمن شہباز کو 11-5، 8-11، 11-7اور 11-4 سے مات دی۔ نورالھودہ نے فہمینہ عاصم کو 11-3، 11-5 اور 11-6 سے شکست دی. روشنا محبوب نے نمرہ عقیل کو 11-3، 11-6اور 11-7 سے مات دی جبکہ فائزہ ظفر نے سعدیہ گل کو 11-6، 11-4، 9-11ور 11-5 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ مر اور خواتین ایونٹ کے کوارٹر فائنلز مقابلے (آج) بدھ کو کھیلے جائیں گے۔