20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سکواش فےڈرےشن نے چےف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کےلئے...

پاکستان سکواش فےڈرےشن نے چےف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کےلئے انتظامات شروع، جلد حتمی شکل دی جائیگی، ایونٹ میں دنےا کے نامور کھلاڑی اےکشن مےں نظر آئےں گے،عامر نواز

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فےڈرےشن نے چےف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کےلئے انتظامات شروع کر دئےے ہےں اور اسے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ مےں غےر ملکی کھلاڑےوں کو بھر پور سکےورٹی فراہم کی جائے گی۔ مےگا اےونٹ مےں دنےا کے نامور کھلاڑی اےکشن مےں نظر آئےں گے امےد ہے کہ اےونٹ کا ٹائٹل پاکستان جےتے گا، چےف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑےوں کی آمد کا سلسلہ 25 ستمبر سے شروع ہوگا۔ مصر کے عمر عبدالمعید انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ ایونٹ کے مین راﺅنڈ میں 12 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جس میں 7 غیر ملکی اور 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے بدھ کو اے پی پی کو بتاےا کہ پاکستان سکواش فےڈرےشن نے چےف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کےلئے انتظامات شروع کر رکھی ہے اور انتظامات کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا اےونٹ مےں فےڈرےشن غےر ملکی کھلاڑےوں کو بھر پور سکےورٹی فراہم کرےگی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=18087

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں