پاکستان سیٹیزن پورٹل 4 لاکھ 49 ہزار 25 شکایات نمٹا چکا

164

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی)پاکستان سیٹیزن پورٹل نے اب تک 4 لاکھ 49 ہزار 25 شکایات نمٹائی ہیں،پورٹل پر 8 لاکھ 75 ہزار111 افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیںجن میں پاکستانی شہریوں کی تعداد 7 لاکھ 91 ہزار 59 ،بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کی تعداد 80 ہزار7 سو 53 ہے جبکہ غیر ملکی افراد کی تعداد 3 ہزار 2 سو 99 ہے۔ پی ایس پی کے ذرائع کے مطابق عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کل 6 لاکھ 4 ہزار 74 شکایات موصول ہوئیں جن میں 5 لاکھ 53 ہزار9 سو 53 پاکستان میں رہنے والے شہریوں نے درج کرائی ہیں جبکہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں نے 47 ہزار 729 شکایات درجکرائیں، اسی طرح 2 ہزار 3 سو 92 شکایات غیر ملکیوں کی جانب سے درج کرائی گئی ہیں۔اب تک حل شدہ شکایات کی تعداد 4 لاکھ 49 ہزار 25 ہے جن میں سب سے زیادہ شکایات پنجاب میں حل کی جاچکی ہیں جوتقریبا ً43.87 فیصد ہیں۔ شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ پورٹل پر درج تمام شکایات حل ہونی چاہئیںاور شہریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکیوں کو درپیش مسائل کا بھی قانون کے مطابق حل نکالا جائے۔پورٹل کو 94 ہزار442 تجاویز بھی موصول ہوئی ہیں۔