اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، روزانہ کی بنیاد پر پانچ سو سے زائد خاندان افغانستان واپس جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز دو ہزار نو سو افراد واپس گئے، واپس جانے والے مہاجرین کی جدید آئریس ٹیسٹ سے آنکھوں کی تصدیق کی جا رہی ہے جس کے بعد وی آر اے فارم جاری کیا جاتا ہے جبکہ واپس جانے والے افراد کو 400 ڈالر مالی امداد دی جا رہی ہے۔