اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) پاکستان بھر سے تین لاکھ 71ہزار 838 رجسٹرد افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے جبکہ پیر کو پانچ ہزار 203 افراد کوئٹہ ، پشاور اور نوشہرہ سے افغانستان واپس گئے۔ وطن واپس جانیوالے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو چار سو ڈالر فی خاندان مالی امداد دی جارہی ہے ۔منگل کو یو این ایچ سی آرکے نمائندے قیصر خان آفریدی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رواں سال اب تک مجموعی طور پر تین لاکھ 71ہزار 838 رجسٹرد افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے ہیں، پیر کو پانچ ہزار 203افراد وطن واپس گئے ہیں جن میں 843بلیلی کوئٹہ ،چمکنی سے دو ہزار 757اور ازا خیل سے ایک ہزار 603رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس گئے ۔