22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان سے خام کاٹن کی برآمد میں 11.40 فیصد اضافہ، سوتی دھاگہ...

پاکستان سے خام کاٹن کی برآمد میں 11.40 فیصد اضافہ، سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 13.03 فیصد کمی آ گئی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) جاری مالی سال کے دوسرے مہینہ میں پاکستان سے خام کاٹن کی برآمد میں 11.40فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق ماہ اگست2017ءمیں 4ہزار 521 میٹرک ٹن خام کاٹن کی برآمد ات ہوئی ہیں جس سے 7.711 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں خام کاٹن کی برامدات کا حجم 4 ہزار103 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے 6.922 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گا تاہم اس عرصہ میں سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 13.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71458

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں